گڈز ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال،کراچی کے داخلی وخارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

goodz transportکراچی، گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف ملک بھر میں ہڑتال کردی جس سےکراچی کے داخلی وخارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال اور احتجاج سے سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ہڑتال کے باعث ساڑھے تین سو آئل ٹینکر ز بندرگاہ پر ہی رک گئے ہیں۔مظاہرین نے کہا ہے کہ لیڈر ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے جس کی وجہ سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرکوں کی چیکنگ کے نام پر ٹرانسپورٹرزکو تنگ کرنا بند کیا جائے اورافغانی مال بردار ٹرکوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ ٹیکس کی شرح 4 فیصدبڑھانے پرگاڑیاں نہیں چلائیں گے اورگڈز ٹرانسپورٹ میں لوڈنگ اور ان لوڈنگ بھی نہیں ہوگی۔

Post a Comment

 
Top