شاہ فیصل کالونی سے 2 نوسرباز گرفتار، سونے کے سیکڑوں جعلی بسکٹ برآمد

goldکراچی، پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے 2 نوسربازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سونے کے سیکڑوں جعلی بسکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مار کر 2 نوسز بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 417 سونے کے جعلی بسکٹ برآمد کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ایس پی شاہ فیصل کالونی کے مطابق ملزمان ظفر اور منصور عوام کو بے وقوف بنا کر جعلی سونے کے بسکٹ فروخت کرتے تھے، ملزمان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

Post a Comment

 
Top